Shumail e Nabi Qist 10

#شمائل_نبوی_صلی_اللہ_علیہ_وسلم♥*

*★قسط 10★*

*💌حضور اکرم ﷺ کی نشست :💕 حضرت قیلہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کو مسجد (میں کچھ ایسی عاجزانہ صورت) میں گوٹ مارے بیٹھے دیکھا کہ میں رعب کی وجہ سے کانپنے لگی(شمائل ترمذی) 
گوٹ مار کر بیٹھنا یہ. کہلاتا ہے کہ دونوں گھٹنوں کو کھڑا کر کے سرین کے بل بیٹھے اور دونوں ہاتھوں سے پنڈلیوں کے گرد حلقہ کر لے.

حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کو مسجد میں چت لیٹے ہوئے دیکھا، اس وقت حضور اکرم ﷺ اپنے ایک پاؤں کو دوسرے پاؤں پر رکھے ہوئے تھے(شمائل ترمذی)

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ چار زانو بھی بیٹھتے تھے اور بعض وقت اکڑوں بغل میں ہاتھ دے کر بیٹھ جاتے(شمائل ترمذی)

چار زانو بیٹھنا: آلتی پالتی مار کر بیٹھنا.
اکڑوں بیٹھنا: اس طرح بیٹھنا کہ رانیں کھڑی کرکے اور رانوں کو پیٹ سے گٹھنوں کو سینے سے ملا لینا.

*💌حضور اکرم ﷺ کا تکیہ لگانا :💕 جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کو ایک تکیہ پر ٹیک لگائے ہوئے دیکھا جو بائیں جانب رکھا ہوا تھا(شمائل ترمذی)

حضرت حنظلہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺکی خدمت میں آیا تو آپ ﷺ کو چار زانو
بیٹھے ہوئے دیکھا. ایک پاؤں دوسرے پاؤں پر رکھے ہوئے(دایاں پاوں بائیں پر) (الادب المفرد)

No comments:

Post a Comment