*♥شمائل نبوی♥*
*★قسط 12★*
*💌احادیث مبارکہ کی روشنی میں کھانا کھانے کے اداب :*
💕ابتداء طعام میں بسم اللہ پڑھنا(زادالمعاد)
💕کھانے سے قبل اور بعد میں ہاتھ دھونا(زادالمعاد)
💕جوتے اتار کرکھانا (اسوہ رسولِ اکرم ﷺ)
💕کھانا شروع کرنے سے پہلے کی دعا
*بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَى بَرَكَةِ اللَّهِ*
💕اول لقمہ لیتے تو پڑھتے
*یَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَۃِ*
💕شروع میں بسم اللہ بھول جائے تو یہ دعاء پڑھے
*بِسْمِ اللّٰہِ اَوَّلَہ وَاٰخِرَہ*
💕 ٹیک لگا کر نہ کھانا(شمائل ترمذی)
💕دائیں ہاتھ سے کھانا(زادالمعاد)
💕ایک ہی قسم کا کھانا ہو تواپنے سامنے سے کھانا. مختلف قسم. کا کھانا ہو تو دوسری جانب ہاتھ برھا سکتے ہیں(زادالمعاد)
💕کھانا اگر برتن کی چوٹی تک ہو تو اپنے سامنے نیچے کی جسنب سے شروع کرنا(مشکوٰۃ)
💕جب کھانے میں ہاتھ ڈالیں تو انگلیوں کی جڑوں تک کھانے میں نہ بھرنا(نشر الطیب)
💕تین انگلیوں سے کھانا کھانا(مسلم، شمائل ترمذی)
💕انگلیوں کا چاٹنا(مسلم، شمائل ترمذی) پہلے بیچ کی انگلی چاٹنا، پھر شہادت کی انگلی، پھر انگوٹھا(خصائل نبوی)
💕کھانے کے بعد کی دعا:
*الحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ*
ترجمہ:
تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں ، جس نے ہمیں کھلایا ، پلایااور ہمیں مسلمان بنایا
💕کھانا کھلانے والے کے لے دعا، کرنا
*اللهُمَّ، بَارِكْ لَهُمْ فِي مَا رَزَقْتَهُمْ، وَاغْفِرْ لَهُمْ وَارْحَمْهُمْ* (زاد المعاد)
ترجمہ:
اے اللہ ! ان کے رزق میں برکت عطا فرما اور ان کو بخش دے اور ان پر رحم فرما
💕کھانے پینے کی چیز میں پھونک نہ مارنا(اسوہ رسول اکرمﷺ)
💕کھانے کو نہ سونگھنا(نشر الطیب)
💕کھانے میں عیب نہ بتانا(مدارج النبوۃ)
💕دسترخوان پر گرے ہوئے ٹکڑوں کو کھانا۔
جو دسترخوان پر گری ہوئی چیز اتھا کر کھاتا ہے اس کی اولاد حسین وجمیل پیدا ہوتی ہے اور اس سے محتاجی دور کی جاتی ہے(مدارج النبوۃ)
💕چند آدمیوں کے ساتھ کھانا برکت کا باعث ہے (مشکوۃ)
💕کھانا مجلس میں بزرگ شخص سے شروع کرنا(مسلم)
💕 کھانا کھاتے ہی سونے سےمنع فرماتے(زاد المعاد)
💕دوپہر کے کھانے کے بعدتھوڑی دیر لیٹ جانا(زادالمعاد)
💕کھانا کھانے کے بعد پانی پینا سنت نہیں(زاد المعاد)
💕جیسا بھی اور جتنا بھی مل جائے اس پر راضی رہنا اور اس کو اللہ کا فضل سمجھ کر کھانا(مالک)
💕یہ نیت رکھنا کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت اس کی عبادت پر قوت حاصل ہونے کے لیے کھاتا ہوں(الترغیب والترہیب)
💕معدہ کا ایک تہائی حصہ کھانے کے لیے، ایک تہائی پانی کے لیے اور ایک تہائی جود معدہ کے لیے چھوڑ دینا(زادالمعاد)
💕کھانےکے درمیان کے درمیان کوئی شخص آجائے تو کھانے کا پوچھ لینا(ابن ماجہ)
💕دسترخوان پر کھانا(شمائل ترمذی)
💕دسترخوان پہلے اٹھانا بعد میں اٹھنا(ابن ماجہ)
💕جب تک سب کھا نہ لیں دستر خوان سے نہ اٹھنا(مشکوۃ)
💕دستر خوان اٹھا لیا جائے تو پڑھے
*الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ غَيْرَ مَكْفِيٍّ وَلا مُوَدَّعٍ وَلا مُسْتَغْنًى عَنْهُ رَبَّنَا*
💕مجلس میں کسی کو کھانے پینے کی چیز دینا تو داہنی جانب والےکو پہلے دینا(بخاری ومسلم)
💕مہمان کو کھانے کے لیے اصرار کرنا(بخاری)
💕گرم کھانے کو اس وقت تک ڈھانپ کر رکھنا جب تک جوش نہ ختم ہوجائے(دارمی. مدارج النبوۃ)
💕جب انسان کھانے پر کسی کی طرف سے مدعو ہو، اور کھانے کے بارے میں نہ جانتاہوتو میزبان سے کھانے کی نوعیت کے بارے میں پوچھ سکتا ہے(بخاری و مسلم)
[[...جاری...]]
No comments:
Post a Comment