#شمائل_نبوی_صلی_اللہ_علیہ_وسلم♥*
*★قسط13★*
*💌حضور اکرم ﷺ کے مرغوب کھانے:*
💞 روغن زیتون:
حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ زیتون کا تیل کھانے میں بھی استعمال کرو اور مالش میں بھی اس لئے کہ بابرکت درخت کا تیل ہے (شمائل ترمذی)
💞حضور اکرم ﷺ گوشت پسند فرماتے تھے. بازو اور گردن کا گوشت زیادہ اچھا لگتا (زادالمعاد)
💞حضور اکرم ﷺ کو بونگ کا گوشت پسند تھا. آپﷺ نے اسے دانتوں سے کاٹ کر تناول فرمایا(اسوہ رسول اکرم ﷺ)
💞 حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا پیٹھ کا گوشت بہترین گوشت ہے (شمائل ترمذی)
💞حضور اکرم ﷺ کو بھنا ہوا گوشت مرغوب تھا(شمائل ترمذی)
💞کھجور:
متعدد احادیث میں کھجور کے بکثرت استعمال کا ذکر ملتا ہے
💞کدو:
حضور اکرم ﷺ کو کدو مرغوب تھا. آپ اس کوسالن میں تلاش کرکے نوش فرماتے(شمائل ترمذی)
💞شہد:
حضور اکرم ﷺ کو میٹھا اور شہد پسند تھا(شمائل ترمذی)
💞 حلوہ:
یہ حلوہ آٹے، شہد اور گھی سے بنایا گیا تھا. شکر کا اس زمانے میں کچھ ایسا دستور نہ تھا اس لیے میٹھی چیز عموما شہد یا کھجور سے بنائی جاتی تھیں (خصائل نبوی. حضرت مولانا محمد زکریا رح)
💞ثرید:
حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ عائشہ رض کی فضیلت تمام کھانوں پر ایسی ہے جیسے ثرید کی فضیلت تمام. کھانوں پر ہے (شمائل ترمذی)
ثرید روٹی اور گوشت سے تیار کیا جاتا ہے.
💞سرکہ:
حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سرکہ بہترین سالن ہے(شمائل ترمذی)
💞حضور اقدس ﷺ کو ہانڈی کا اور پیالہ کا بچس ہوا کھانا مرغوب تھا(شمائل ترمذی)
💞حیس:
آپ ﷺنے کھجور، گھی اور پنیر کا مالیدہ بھی کھایا ہے(اسوہ رسول اکرم ﷺ)
💞دودھ:
اپﷺ نے فرمایا دودھ کے سوا کوئی چیز نہیں جو کھانے اور پینے دونوں کا کام دے سکے(نشر الطیب)
💞جو کی روٹی :
آپ ﷺ نے جو کی روٹی کا ٹکڑا لیا اور اس پر کھجور رکھی اور فرمایا کہ یہ اس کا سالن ہے اور تناول فرما لیا(شمائل ترمذی)
[[...جاری...]]
No comments:
Post a Comment