*♥شمائل نبوی♥*
*★قسط 14★*
*💌آنحضرت ﷺ کی مشروبات میں عادت طیبہ*
💕 پانی بیٹھ کر پینا سنت چاہئے(زادالمعاد)
💕بسم اللہ پڑھ کر پیاجائے(جامع ترمذی)
💕سیدھے ہاتھ سے پیا جائے(بخاری)
💕پانی پینے کے بعد الحمد للہ کہا جائے (جامع ترمذی)
💕 زم زم کا پانی جس نیت سے پیا جائے وہی فائدہ دیتا ہے۔‘‘ (مسند احمد، ابن ماجہ)
💕 زم زم کا پانی کھڑے ہوکرپینا افضل ہے (مولانا محمد زکریا رح)
💕زم زم پینے کی دعا:
*اللهم إني أسألك علمًا نافعًا، ورزقًا واسعًا، وشفاءً من كل داء* (مستدرک، دارالقطنی)
💌علماء نے زم زم پینے کاایک خاص طریقہ بتایا ہے. بسم اللہ پڑھ کر زم زم کا ایک گھونٹ پیا جائے. پھر مسنون دعا پڑھی جائے. اسکے بعد باقی دو گھونٹ پی کر وہ دعا کی جائے جس
مقصد کے لیے زم زم. پیا ہے (باجی جان شمائل ترمذی کلاس)
💕ایک ہاتھ سے پانی پینے کومنع فرمایا ہے(زادالمعاد)
💕پانی پینےمیں تین مرتبہ سانس لیا جائے(شمائل ترمذی)
💕پانی پیتے وقت پیالے میں سانس نہ لیں بلکہ پیالے سے منہ ہٹا لیں(شمائل ترمذی)
💕کھانے کے بعد پانی پینا سنت نہیں(زادالمعاد)
💕ورزش کے بعد تکان ہونے پر، کھانا اور پھل کھانے پر، جماع یا غسل کے بعد پانی نہ پیا جائے(زادالمعاد)
💕پانی چوس چوس کر پیا جائےاور غٹا غٹ کر کے نہ پیا جائے(مدارج النبوۃ)
💕حضورﷺ شیریں اور سرد مشروب پسند فرماتے(خصائل
نبوی)
💕 شہد میں پانی ملا کر علی الصبح پینا اور کچھ وقت بعد بھوک لگنے پر کچھ کھانا(مدارج النبوۃ)
💕حضورﷺ دودھ کو پسند فرماتے تھے(اسوہ رسول اکرم ﷺ)
💕دودھ پینے کے بعد پڑھنے کی دعا:
*اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ ، وَزِدْنَا مِنْهُ * (شمائل ترمذی)
ترجمہ: "یا اللہ! ہمارے لئے اس میں مزید برکت ڈال دے، اور ہمیں اس سے بھی زیادہ عنائت فرما"
💕کبھی خالص دودھ نوش فرماتے کبھی سرد پانی ملا کر یعنی لسی (مدارج النبوۃ)
💕پینے کی چیز میں پھونک نہ ماری جائے(سنن ابی داؤد)
💕پیالے کے ٹوٹے ہوئے حصے سے نہ پیا جائے(سنن ابی داؤد)
💕مشکیزے کے اندر سے پینے کی ممانعت آئی ہے(بخاری)
💕رات کو بسم اللہ پڑھ کر پانی کے برتنوں کو ڈھانک دیں(زادالمعاد)
💕نبیذ( پانی میں کھجور رات کو بھگو دی جاتی) استعمال فرماتے. سکر کے خطرے کے پیش نظر تین دن کے بعد نبیذ استعمال نہیں کرنی چاہیے (زادالمعاد)
💕وضو کا پانی کھڑے ہو کر پینا مستحب ہے (ملا علی قاری رح. شرح شمائل)
💕مجلس میں پینے کی چیز کا دور چل رہا ہو تو دوسرا پیالہ آنےپر وہیں سے شروع کیا جائے جہاں پہلا دور ختم ہوا تھا(اسوہ رسول اکرم ﷺ)
💕مجلس میں پینے کی چیز دائیں جانب والے کو پہلے دی جائے(بخاری)
💕 جو شخص مجلس میں پینے کی چیز پلا رہا ہو وہ خود آخر میں پیے(ترمذی)
No comments:
Post a Comment