Shumail e Nabi Qist 16

#شمائل_نبوی_صلی_اللہ_علیہ_وسلم♥* 

*★قسط 16★*

*💌حضور اکرم ﷺ کا مسکرانا اور ہنسنا :*

💞 حضور اکرم ﷺ کا ہنسنا صرف تبسم ہوتا تھا شمائل ترمذی) 

💞 حضرت عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم ﷺ سے زیادہ تبسم کرنے والا نہیں دیکھا(شمائل ترمذی) 

💞حضرت جریر رض فرماتے ہیں کہ جب نھی حضور اقدس ﷺ مجھے دیکھتے تو تبسم فرماتے(یعنی خندہ پیشانی سے مسکراتے ہوئے ملتے تھے) (شمائل نبوی) 

علماء فرماتے ہیں کہ خلوت میں متواصل الاحزان ہوتے اور جلوت میں تبسم کا غلبہ زیادہ ہوتا۔

*💌حضور اکرم ﷺ مزاح فرمانا :* 

💞حضور اقدس ﷺسے مزاح ثابت ہے(شمائل ترمذی) 

💞صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! آپ ہم سے مذاق بھی فرمالیتے ہیں، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہاں! مگر میں کبھی غلط بات نہیں کہتا(اسوہ رسول اکرم ﷺ) 

خوش طبعی اور دائرہ اخلاق میں رہتے ہوئے مزاح کرنا سنت ہے؛ البتہ کسی کی دل آزاری کرنا یا خلاف واقعہ بات کرنا ناجائز ہے، اہل اللہ و مشائخ کی بھی عادت مزاح کی رہی ہے۔

*💌آنحضرت ﷺ کاگریہ:*

💞ہنسنے کی طرح آپ ﷺ کا رونا بھی ایسا ہی تھا جس میں آواز پیدا نہ ہوتی(زاد المعاد) 

💞 گریہ کے وقت اتنا ضرور ہوتا کہ آپ ﷺ کی آنکھیں ڈبڈبا آتیں اور آنسو بہہ جاتےاور سینہ سے رونے کی ہلکی ہلکی آواز سنائی دیتی(زادالمعاد) 

💞 کبھی میت پر رحمت کے باعث رو دیتے، کبھی امت پر نرمی اور خطرات کے باعث، اللہ تعالی کی خشیت کی وجہ سے اور کبھی کلام اللہ سنتے سنتے رو پڑتے (زادالمعاد) 

[[...جاری...]]

No comments:

Post a Comment