#شمائل_نبوی_صلی_اللہ_علیہ_وسلم♥*
*★قسط 17★*
*💌کرب والم اور حزن وملال میں سنت طیبہ:*
💞جب اللہ تعالی کس قوم سے محبت کرتے ہیں تو اسے مصیبت میں مبتلا کر دیتے ہیں چنانچہ جو راضی ہو گیا، اسی کے لیے اللہ. کی رضا ہے اور جو ناراض ہوا، اس کے لیے اللہ کی ناراضگی ہے(مسند احمد، ترمذی)
💞 دنیا کا دکھ آخرت کا ثمر شیریں:
جنت کے سامنےناپسند(تکلیفات) کی باڑ لگائی گئی ہے اور دوزخ کے آگے مرغوبات(شہوات) کی باڑ لگائی گئی ہے(زادالمعاد)
💞 رسول اکرم ﷺ بےچینی کے موقع پر یہ دعا پڑھا کرتے تھے
*لا إله إلا الله العظيم الحليم لا إله إلا الله رب العرش العظيم لا إله إلا الله رب السماوات السبع ورب الأرض رب العرش الكريم* (بخاری، مسلم)
ترجمہ:
نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے جو بزرگ اور بردبار ہے، نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے جو پروردگار ہے عرش عظیم کا، نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے جو پروردگار ہےسات آسمانوں کا، پروردگار ہے زمین کا اور پروردگار ہے عرش کریم کا ۔
💞 جب رسول اللہ ﷺ کو کوئی غم لاحق ہوتا توآپﷺ دعا فرماتے
*یا حَیُّ یَا قَیُّوم بِرَحمَتِکَ أَستَغِیثُ* (ترمذی)
💞جب نبی پاک ﷺ کو کسی چیز کا صدمہ ہوتا تو آپﷺ آسمان کی جانب سر مبارک اٹھاتے اور *سبحان اللہ العظیم* پڑھتے اور جب دعا میں جوب سعی فرماتے تو *یا حی یا قیوم* پڑھتے (زادالمعاد)
💞 استغفار کیا جائے (سننن ابی داؤد)
💞 جب کوئی غم ہوتا تو نماز کی طرف رجوع فرماتے(زادالمعاد)
*💌کوئی خوشخبری ملنے پر آنحضرت ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی سنت طیبہ:*
💞 نبی کریم ﷺ کو کسی قسم کی مسرت انگیز اطلاع ملتی
تو سجدہ شکر میں گر پڑتے(زادالمعاد)
💞 خوشخبری دینے والے کو عطیہ دینا اخلاق کریمانہ اور عادات اشراف کی علامت ہے(زادالمعاد)
💞 خوشخبری(دینی نعمت میسر آنے پر) کے موقع پر مصافحہ کرنا مستحب ہے(زادالمعاد)
No comments:
Post a Comment