Hadees No.3

۞  ﷽  ۞
كِتَابُ الْأَخْلَاقِ)
#حديث_3..!!
                     عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ « أَثْقَلُ شَيْءٍ فِي الْمِيزَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ خُلُقٌ حَسَنٌ » [رواه ابو داؤد والترمذى] 
#ترجمہ..!! 
حضرت ابو الدرداءؓ سے روایت ہے وہ رسول اللہْ ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے ارشادفرمایا قیامت کے دن مؤمن کی میزان عمل میں سب سے زیادہ وزنی اور بھاری چیز جو رکھی جائے گی ، وہ اس کے اچھے اخلاق ہو گے ۔ (ابو داؤد والترمذی بحوالہ معارف الحدیث نمبر:244) ...
#مختصر_تشریح..!!
اخلاق حسنہ کے ذریعے سے جہاں انسان کی ذات سدھرتی ہے وہاں معاشرے بھی سدھرتے اور سنورتے ہیں، اور جو بھی کوئی شخص کسی کے خیر اور راہنمائی کا باعث بن جائے جس کی راہنمائی کی گئی ہے اس کے اعمال کا وزن بھی اس کا اجر اس شخص کو بھی ملے گا اس لیے سب سے زیادہ وزن اچھے اخلاق کا ہوگا ...
#واللّٰهُ_الْمُوَفِّقُ_وَالْمُعِيْنُ

No comments:

Post a Comment