Subah Jagny ki Sunnatain :

السلام علیکم! ایک ایک پارٹ کر کے ان میسجز کا سلسلہ لازمی اپنے موبائل ، واٹس ایپ ، اور فیس بک کے دوستوں تک پہنچائیں۔ حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ جس نے اسلام میں کوئ اچھا طریقہ جاری کیا تو اس عمل کرنے والے کو اس کا ثواب ملے گا اور اسکے کہنے سے جتنے مسلمانوں نے اس پر عمل کیا اور جب تک کرتے رہیں گے ان کے برابر اس 
سنت جاری کرنے والے کو اس کا ثواب ملتا رہے گا۔

میسج 1:
صبح جاگنے کی سنتیں:
سنت1: نیند سے اٹھتے ہی دونوں ہاتھوں سے چہرے اور آنکھوں کو ملنا تاکہ نیند کا خمار دور ہو جاۓ۔ 
(شمائل ترمذی)
سنت2: جاگنے کے بعد یہ دعا پڑھیں۔۔۔ الحمدللہ الذی احیانا بعدما اماتنا والیہ النشور۔
(شمائل ترمذی)

میسج 2:
سنت3: جب بھی آپ سو کر اٹھیں تو مسواک کریں. (ابوداؤد)
سنت 4:قمیض، پاجامہ یا شلوار، جوتا جب پہنیں تو پہلے دائیاں پاؤں یا دائیں آستین پہنیں پھر بائیاں پاؤں یا بائیں آستین پہنیں اور جب اتاریں تو پہلے بائیں طرف کا اتاریں پھر دائیں طرف کا اتاریں. (ترمذی)


صبح اٹھنے کے بعد عام طور پہ بیت الخلاء جانے کی ضرورت پیش آتی ہے بیت الخلاء جانے کی سنتیں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
بیت الخلاء جانے کی سنتیں


http://akhlaqimessage.blogspot.com/p/baitulkhala.html

No comments:

Post a Comment