Shumail e Nabi SAW Qist 3

#شمائل_نبوی_صلی_اللہ_علیہ_وسلم*

*★قسط 3★*
جسے بنا کر مصور بھی آپ ہے مسرور
 وہ ہیں خدوخالِ محمدِ   عربی

*💌حضور اکرم ﷺ کی مہر نبوت :* حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کی مہر نبوت کو آپ ﷺ کے دونوں مونڈھوں کے درمیان دیکھا جو سرخ رسولی جیسی تھی اور مقدار میں کبوتر کے انڈے جیسی تھی (شمائل ترمذی)

حضرت عمرو بن اخطب صحابی رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ مہر نبوت کیا چیز تھی؟ انہوں نے جواب دیا کہ چند بالوں کا مجموعہ تھا(شمائل ترمذی)

*💞مہر نبوت کی مشابہت :* روایات میں مختلف مشابہت مذکور ہیں : کبوتری کے انڈے کے مثل، ابھرے ہوئے گوشت کی مثل، مٹھی کے ہم شکل (شمائل ترمذی)

اس پر *محمد رسول اللہ* لکھا ہوا تھا((ابن حبان رضی اللہ عنہ) اور  بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس پر*سر فأنت منصور* لکھا ہوا تھا [تم جہاں چاہو جاؤ تمہاری مدد کی جائے گی] (شمائل ترمذی)

*💌حضور اکرم ﷺ کے بال مبارک :* حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے سرمبارک کے بالوں کی لمبائی کانوں کے درمیان تک اور دوسری روایت میں کانوں تک اور ایک تیسری روایت میں کانوں کی لو تک تھی. ان کے علاوہ کندھوں تک یا کندھوں کے قریب تک کی روایتیں بھی ہیں (شمائل ترمذی) .

آپ صلی اللہ علیہ وسلم حج وعمرہ کے دو موقعوں کے سوابال نہیں منڈواتے تھے (مدارج النبوۃ)

[[...جاری...]]

No comments:

Post a Comment