Shumail e Nabi Qist 8

*♥شمائل نبوی♥*

*★قسط 8★*

*💌حضور اکرم ﷺ کے موزے مبارک :🌹 بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ نجاشی شاہ حبشہ نے حضور اکرم ﷺ کے پاس سیاہ رنگ کے دو سادے موزے ہدیةً بھیجے تھے، حضور اکرم ﷺ نے ان کو پہنا اور وضو کے بعد ان پر مسح بھی فرمایا( شمائل ترمذی)

*💌موزے کے متعلق اسوہ حسنہ :,❤️ ہرچند قسم کے موزے استعمال فرمائے ہیں (شمائل ترمذی)

*💞موزے کے آداب :*💕

*1-* پہلے دایاں پہنے پھر بایاں (شمائل ترمذی)

*2-*  پہننے سے قبل جھاڑ لے(شمائل ترمذی)

*💌حضور اکرم ﷺ کے جوتے مبارک :💕 قتادہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انسؓ سے دریافت کیا کہ حضور اکرم ﷺ کے نعل شریف کیسے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ ہر ایک جوتے میں دودو تسمے تھے(شمائل ترمذی)

حضرت ابن عمرؓ بغیر بالوں کے چمڑے کا جوتا پہنتے تھے اور فرماتے تھے کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کو ایسا ہی جوتا پہنتے ہوئے اور اس میں وضو فرماتے ہوئے دیکھا ہے، اس لئے میں ایسے ہی جوتے پسند کرتا ہوں (شمائل ترمذی)

*💌جوتے پہننے کے آداب :💕

💕حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ جب کوئی شخص تم میں سے جوتا پہنے تو دائیں سے ابتداء کرنی چاہیے اور جب نکالے تو بائیں سے پہلے نکالے، دایاں پاؤں جوتا پہننے میں مقدم ہونا چاہیے اور نکالنے میں مؤخر(شمائل ترمذی)

💕جوتے یا چپل بیٹھ کر پہنے اور کھڑے ہوکر بھی پہن سکتا ہے (اسوہ رسول اکرم ﷺ)

💕ایک جوتا یا چپل پہن کر نہ چلے.
حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ایک جوتی پہن کر کوئی نہ چلے یادونوں نکال کر(شمائل ترمذی)

💕آپﷺ اپنا جوتا اٹھاتے تو الٹے ہاتھ  کے انگوٹھے کے پاس والی انگلی سے اٹھاتے (اسوہ رسول اکرم ﷺ)

[[...جاری...]]

No comments:

Post a Comment