Shumail e Nabi Qist 7

#شمائل_نبوی_صلی_اللہ_علیہ_وسلم♥*

*★قسط 7★*

*💌سفید لباس کی پسندیدگی:*
حضور اکرم ﷺ سفید لباس پہننے کوپسند فرماتے تھے اور فرماتے تھے کہ حسین ترین لباس کپڑوں کا ہے(شمائل ترمذی)

*💌میلے اور غلیظ لباس کی ناپسندیدگی:*
ایسے شخص کو دیکھا جس پر میلے اور غلیظ کپڑے تھے فرمایا کہ یہ شخص کوئی ایسی چیز نہیں پاتا جس سے اپنے کپڑوں کو دھو لے(یعنی صابن وغیرہ) (مدارج النبوۃ)

*💌پرانا کپڑا خیرات کرنا:*
نیا لباس بنانے کے وقت پُرانا لباس فقراء اور مساکین پر صدقہ کردے؛ کیوں کہ حضرت نبی پاک  صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص نیا لباس پہننے کے بعد پرانا جوڑا غریب ومسکین کو صدقہ کردے وہ اپنی موت وحیات کے ہرحال میں اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری اور پناہ میں آگیا۔ ( ابن کثیر عن مسند احمد بہ حوالہ معارف القرآن ج۳/۵۳۵)

حضور اکرم ﷺ جو کپڑا پرانا ہو جاتا اسے خیرات کر دیتے(زاد المعاد)

*💌سنت لباس:*
لباس کے معاملے میں سب سے بہترین طریقہ نبیﷺ کا وہ ہے جس کا آپﷺ نے حکم دیا ہے یا ترغیب دی یا خود اس پر مسلسل  عمل فرمایا. آپ ﷺ کا طریقہ(سنت) لباس یہ ہے:
کپاس کا بنا ہوا یا صوف کا یا کتان کابنا ہوا کوئی سا بھی ہواور جو بھی لباس میسر آئے پہن لیا جائے. آپﷺ نےیمنی چادریں، جبہ، قبہ، قمیص، تہبند، چادر(سادہ) موزہ جوتا ہر چیز استعمال فرمائی ہے(اسوہ رسول اکرم ﷺ)

*💌کپڑے پہننے کی دعا:*
رسول اللہ ﷺ نےفرمایا جو شخص کپڑے پہنے تو کہے:

  الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا الثَّوْبَ وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ(شعب الإيمان)
 ترجمہ:
 تمام تعریفیں اللہ کیلیے ہیں جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا اور مجھے بغیر کسی مشقت اور محنت کے عطا فرمایا.

*💌نیا لباس پہننے کی دعائیں:*
رسول ﷺ  نیا لباس زیب تن فرماتےتو کپڑے کا نام لے کر خدا تعالیٰ کا شکر ان الفاظ میں ادا فرماتے.

اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كَمَا كَسَوْتَنِيهِ أَسْأَلُكَ خَيْرَهُ وَخَيْرَ مَا صُنِعَ لَهُ وَأَعُوذُبكَ مِنْ شَرِّهِ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ (زاد المعاد)
ترجمہ:
یا اللہ! تیرے لیے ہی تعریفیں ہیں تو نے ہی یہ مجھے پہنایا ہے، میں اس کپڑے کی خیر تجھ سے مانگتا ہوں اور اس کپڑے کے ان مقاصد  کی خیر بھی تجھ سے مانگتا ہوں جن کیلیے یہ بنایا گیا ہے، اور میں اس کپڑے کے شر سے پناہ چاہتا ہوں اور اس شر سے بھی پناہ چاہتا ہوں جس کیلیے یہ کپڑا بنایا گیا ہے.

 جب کوئی شخص نیا لباس پہنے تو اس کو چاہیے کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق یہ دعاء پڑھے: الحمدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِيْ مَا أُوَارِيْ بِہ عَوْرَتِيْ وَأتَجَمَّلُ بِہ فِيْ حَیَاتِی․ (اللہ تعالیٰ کا شکر واحسان ہے جس نے ایسا لباس عطا فرمایا جس سے میرا بدن بھی چھپ جاتاہے اور میری زندگی میں زیبائش بھی حاصل ہوتی ہے) (معارف القرآن ج۳،ص۵۳۴ و ۵۳۵)

       
[جاری ہے]

No comments:

Post a Comment